اہم خبریں

کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی ،19 کروڑ روپے کا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 19 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات، گولڈ بارز اور غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کسٹمز حکام کے مطابق جمعرات کی صبح بیرون ملک سے آنے والے ایک مشکوک مسافر کو روکا گیا، جو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اتحاد ایئرویز کی پرواز کے ذریعے ابوظہبی سے کراچی پہنچا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کے سامان کی سکیننگ کے بعد اسے مزید تلاشی کیلئے ریڈ چینل پر بھیجا گیا، جہاں تفصیلی چیکنگ کے دوران سونے اور غیر ملکی کرنسی کی موجودگی سامنے آئی۔

تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 22 قیراط کے 281 تولہ سونے کے زیورات، 24 قیراط کی 10، 10 تولہ وزنی 2 گولڈ بارز کے علاوہ 33 ہزار 100 امریکی ڈالر اور 3 لاکھ 66 ہزار درہم برآمد ہوئے۔

کسٹمز حکام نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تمام برآمد شدہ اشیاء کو کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کا جرمن چانسلر فریڈرک مرزا کا شکریہ ،قیام امن کی کوششوں پر اعتراف

متعلقہ خبریں