ٹوکیو (اے بی این نیوز) شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب متعدد میزائل داغے جس کے بعد جاپان میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔
جاپان کے وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق شمالی کوریا نے مبینہ طور پر میزائل داغے ہیں، جس کے بارے میں معلومات اور تجزیہ حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
“جنگ” کے مطابق، بیان میں طیاروں، بحری جہازوں اور دیگر اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ملک کے تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔
مزید پڑھیں:آج بروز بدھ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،جانیے نئی قیمت کیا ہے ؟















