اسلام آباد(اے بی این نیوز)اویس لغاری نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانا ایک بڑا کارنامہ ہے، جس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتیں اور محنت قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل یہ ناممکن لگ رہا تھا، لیکن اللہ کے فضل و کرم سے دونوں رہنماؤں نے ناممکن کو ممکن بنا دیا اور پورے خطے کو تباہی اور انتشار سے بچا لیا۔
https://x.com/akleghari/status/2041729490066534514?s=20

خبر کے مطابق وفاقی وزیر کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا اور عوام کی جانب سے بھی اس پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، جس سے وزیراعظم اور آرمی چیف کی کامیابی اور عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:جنگ بندی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گیا،مودی پر شدید تنقید،انڈیا پر عالمی میڈیا کے سوال اٹھنا شروع














