اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے، اللہ کا شکر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے بہت تاریخی دن ہے، ہم اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری طور پر عوام تک پہنچائیں گے، کابینہ اجلاس میں مزید اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی ہوگئی ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت میں بڑی تبدیلی ، وزیرخزانہ کو ہٹائے جانے کا امکان ، نیا وزیر خزانہ کون ؟بڑی خبر آگئی















