اہم خبریں

آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، جانیے نئی قیمت کیا ہے ؟

کراچی (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4,657 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی سطح پر فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 7,744 روپے پر برقرار رہی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کاسعودی عرب پر پھر حملہ ،دھماکوں کی ویڈیو وائرل

متعلقہ خبریں