اہم خبریں

پاسپورٹ اور امیگریشن نظام میں بڑی تبدیلی ،وزیر داخلہ محسن نقوی کا اہم اعلان!

اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور امیگریشن کے نظام میں اصلاحات کے لیے نئے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ اور امیگریشن کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے اور نظام میں شفافیت بڑھائی جائے۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ عوامی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے اور تمام دفاتر جدید سہولیات کے ساتھ فعال رہیں تاکہ شہریوں کو جلد اور آسان خدمات فراہم کی جا سکیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ دفاتر ہفتے میں پانچ دن کھلے رہیں گے۔ اس فیصلے کے بعد تمام فیلڈ فارمیشنز اور پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کام کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اقدامات ملک میں شہری خدمات کو جدید بنانے اور غیر ضروری تاخیر کو ختم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور عوام کے لیے پاسپورٹ اور امیگریشن کا عمل مزید آسان اور شفاف بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستانی سٹاک مارکیٹ شدید مندی

متعلقہ خبریں