اہم خبریں

مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش

اسلام آباد(اے این نیوز) ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے بعد مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں نشیبی مقامات زیر آب آ گئے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

صوبائی دارالحکومت Lahore میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، جیل روڈ، اپر مال، فیروزپور روڈ، چوبرجی، ساندہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں تیز اور وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ بارش کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

جڑواں شہروں Islamabad اور Rawalpindi میں بھی صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں نے بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اٹھایا تاہم ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ Bahawalpur، Vehari اور Uch Sharif میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ اس کے علاوہ Kasur، پھول نگر، Mian Channu، عبدالحکیم، Chishtian، Rajanpur اور قائد آباد سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ نے ایران کو ایک رات میں تباہ کرنے کی دھمکی !

متعلقہ خبریں