اہم خبریں

نیتن یاہو کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی، دنیا حیران

تل ابیب (اے بی این نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی فولاد سازی کی 70 فیصد صلاحیت کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے اسٹیل اور پیٹرو کیمیکل پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے الزام لگایا کہ اسٹیل بنانے کی سہولیات کو ہتھیار بنانے کے لیے بنیادی مواد کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی فولاد سازی کی 70 فیصد صلاحیت تباہ ہو گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، حملوں کے لیے امریکہ کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد یونائیٹڈ کی سنسنی خیز جیت،راولپنڈیز کو شکست

متعلقہ خبریں