کراچی (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ ہونے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں مشتعل افراد نے ایک پیٹرول پمپ پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ملازمین پر تشدد کیا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
واقعے کے بعد پمپ انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا، جس پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سرجانی پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پمپ انتظامیہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود اضافی نرخ وصول کر رہی تھی، جس پر شہری مشتعل ہو گئے اور ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں:یو اے ای کیلئے پاکستان کا بڑا فیصلہ،سب کی نظریں اس خبر پر















