اہم خبریں

خیبرپختونخوا سے افسوسناک خبر سامنے آگئی، جانی نقصان کی اطلاعات موصول

بنوں (اے بی این نیوز) گربز کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

مقامی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے کے بعد میران شاہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ایک گاڑی دریائے توچی میں گر گئی جس کی وجہ سے لاشیں بہہ جانے کا خدشہ ہے۔

افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے سے 8 افراد جاں بحق، پشاور میں بھی نقصان ہوا۔

ریسکیو اہلکار پانی میں تلاش کر رہے ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے میں جانے سے گریز کریں تاکہ امدادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔
مزید پڑھیں‌:عوام کے لیے ڈبل جھٹکا، پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت بڑھنے کا امکان

متعلقہ خبریں