تہران (اے بی این نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے ڈرون سے اسرائیلی جہاز کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق صہیونی ریاست سے تعلق رکھنے والے جہاز کو آبنائے ہرمز میں ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ڈرون حملے کے بعد اسرائیلی جہاز میں آگ لگ گئی۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق صہیونی حکومت سے تعلق رکھنے والے جہاز کا نام ایم ایس سی ایشیکا ہے۔
مزید پڑھیں:شاہد خاقان عباسی کا بڑا دعویٰ،پیٹرول پالیسی میں کیا غلط ہو رہا ہے؟















