اسلام آباد (اے بی این نیوز) مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات سامنے آگئے ہیں اور دو ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے لیے عرفان سلیم اور فیض الرحمان کے ناموں پر مشاورت کی گئی، مشاورتی اجلاس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے کہا کہ عرفان سلیم کے بجائے کسی اور کو ٹکٹ دیا گیا تو پارٹی کے اندرونی معاملات سامنے لائیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے امیدوار کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کی کوشش کی جائے گی۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے گا، پارلیمانی بورڈ سینیٹ الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کرے گا۔
مزید پڑھیں:فخر زمان کے کیریئر پر سوالیہ نشان؟ تازہ صورتحال جانیے















