اہم خبریں

بارشوں کا نیا سسٹم داخل، کن علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوگی؟

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

پنجاب اور اسلام آباد میں 6 سے 9 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

5 سے 9 اپریل تک خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، اپر دیر، لوئر دیر، سوات، مالاکنڈ، چترال اور باجوڑ میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

5 سے 7 اپریل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، لسبیلہ، گوادر، تربت اور پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

6 سے 9 اپریل تک گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں محتاط رہنے اور موسم کی صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ تیز آندھی اور طوفان کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شہری سیلاب اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:زائرین کے لیے بڑی رعایت،عمرہ ویزا سےمتعلق نئی اپڈیٹ جاری

متعلقہ خبریں