اہم خبریں

جعلی نوٹیفکیشن نے طلبہ کو پریشان کر دیا، اصل خبر سامنے آگئی

لاہور (اے بی این نیوز) محکمہ تعلیم پنجاب نے 15 اپریل تک سکولز بند رکھنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جس میں کہا گیا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے 6 اپریل سے 25 اپریل تک بند رہیں گے، جھوٹی خبر ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں لیا گیا اور ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

یہ خبر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جب لوگوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر مختلف خدشات کا اظہار کیا اور کچھ لوگوں نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم محکمہ تعلیم نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاع سراسر غلط ہے۔

وزیر تعلیم کے ترجمان نور الہدیٰ نے بھی واضح کیا کہ ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اور عوام کو ہدایت کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ معلومات پر یقین نہ کریں۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان نے مزید کہا کہ تعلیمی شیڈول میں کسی بھی تبدیلی کا اعلان صرف سرکاری چینلز کے ذریعے کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین اور طلباء کو خبردار کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے عوام میں بے چینی اور خوف و ہراس پھیلتا ہے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی باضابطہ اطلاع دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ معلومات کو گردش کرنے سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پنجاب میں تعلیمی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:کیا کرسٹیانو رونالڈو مسلمان ہوگئے؟ بسم اللہ ویڈیو نے ہلچل مچا دی

متعلقہ خبریں