لاہور(اے بی این نیوز) وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عالمی بحران کے دوران تیل کے نرخ میں اضافہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے، ہر ایک کسان کے ساتھ کھڑی ہوں، پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کی مالی معاونت کی جائے گی،ہر ایک ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر کی سبسڈی دی جائے گی،
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایکس میسج میں کسان بھائیوں کے تحفظ کے لیے بڑا اعلان کیاہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کی مالی معاونت کی جائے گی،پنجاب میں ہر ایک ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر کی سبسڈی دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی بحران کے دوران تیل کے نرخ میں اضافہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے، ہر ایک کسان کے ساتھ کھڑی ہوں۔
مریم نواز شریف نے کہاکہ شفاف اور مؤثر طریقے سے ہر کسان تک مالی فوائد پہچانے کے لئے ذاتی طور پر سبسڈی کے نظام کی نگرانی کر رہی ہوں، ہمارے کسان پنجاب کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑی رہوں گی، ان شاء اللہ۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 4 اپریل 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال















