اہم خبریں

اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز       ) وفاقی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 6.3 نوٹ کی گئی،زلزلہ کا مرکز تاجکستام اور افغانستان کا بارڈر تھا.جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی اور قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھٹکے چند سیکنڈ تک جاری رہے، تاہم شدت اور مرکز کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

عینی شاہدین کے مطابق عمارتیں ہلنے لگیں جس کے بعد شہری احتیاطاً کھلے مقامات کی جانب منتقل ہو گئے۔ کئی علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے رہے۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، بٹگرام، لاہور اور فیصل آباد سمیت متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے۔ کئی علاقوں میں جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کے باعث لوگ کھلے مقامات کی طرف منتقل ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق اچانک زمین لرزنے سے عمارتیں ہلنے لگیں، جس پر شہریوں میں شدید خوف پیدا ہوا۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے رہے۔ کئی مقامات پر دفاتر اور تعلیمی اداروں کو بھی عارضی طور پر خالی کرا لیا گیا۔

تاحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، تاہم ریسکیو اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر امدادی اداروں سے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں :ایران کی کامیابیوں کی ہیٹرک،امریکی ہیلی کاپٹر کے پرخچے اڑا دیئے

متعلقہ خبریں