اہم خبریں

وزیر اعظم کا بڑا اعلان،نوٹیفیکیشن واپس،اہم ہدایت جاری،جا نئے تفصیل

اسلام آباد ( اےبی این نیوز      ) وفاقی حکومت نے مہنگائی کے دباؤ میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایات پر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں پر مزید مالی بوجھ نہ پڑے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو فوری طور پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شدید متاثر ہیں، اس لیے مزید بوجھ ڈالنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ مشکل وقت میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے۔ ان کے مطابق ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کا مقابلہ قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔وفاقی وزیر کے حکم پر یکم اپریل کو جاری ہونے والا ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھی واضح کر دیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے دوران ٹول پلازہ فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھ رہے ہیں، اور اس اقدام سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ عام شہریوں کو بھی براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

مزید پڑھیں :تاریخی ریلیف پیکج، پبلک ٹرانسپورٹ مفت، کسانوں اورموٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑی سبسڈی

متعلقہ خبریں