اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم کی ہدایات پراین ایچ اے اور موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اضافہ واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پرمزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا، عوام کوپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے،وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے جو بھی ہو سکا کریں گے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے مزیدکہاکہ حالات مشکل، قوم مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر این ایچ اے کا یکم اپریل کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن معطل کر دیاگیاہے،این ایچ اے نے مالی سال 2025-26میں ٹول پلازہ فیس کی مد میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا















