اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامہ کے مطابق نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ مرکزی اپیلوں پر دلائل کے لیے تیار ہیں،بانی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے ہدایات لینے کے لیے کچھ وقت مانگاہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: میانمار کے آرمی چیف من آنگ ہلینگ صدر منتخب















