اسلام آباد( اے بی این نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مختلف شعبوں کے لیے رعایتی قیمت پر پٹرول دینے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل، رکشوں، کسانوں سمیت کئی ٹرانسپورٹ شعبوں کو پٹرول، ڈیزل پر ماہانہ سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ پٹرول سبسڈی کے لیے بی آئی ایس پی کے ڈیٹا کو استعمال کیا جا سکتا ہے، یعنی بی آئی ایس پی پروگرام کے بینیفشریز بھی مستقبل میں سستا پٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
تاہم مشیر خزانہ نے اعتراف کیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے شدید متاثر ہونے والوں میں بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو بی آئی ایس پی پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں۔
مزید پڑھیں: ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کا پی سی بی کوخیرباد















