واشنگٹن (اے بی این نیوز)واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے یورینیم کو قبضے میں لینے کے لئے منصوبہ تیار کر لیا۔ امریکی فوج نے صدر ٹرمپ کو افزودہ یورینیم قبضے میں لینے کا منصوبہ پیش کردیا۔
رپورٹ کے مطابق منصوبہ زمینی فورسز داخل کرکے یورینیم نکالنے پر مشتمل ہے، منصوبے کیلئے کھدائی کے آلات، طیاروں کیلئے رن وے تعمیر کرنا ضروری ہے، منصوبے کی عملی مشکلات اور خطرات انتہائی زیادہ ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق آپریشن میں یورینیم کی محفوظ منتقلی سب سے بڑا چیلنج ہے، یہ کارروائی ہوئی تو یہ جدید تاریخ کی سب سے پیچیدہ فوجی مہمات میں سے ایک ہوگی۔
مزید پڑھیں: ایران امریکہ جنگ ،پاکستان کی سفارتکاری کیخلاف بھارتی پرو پیگنڈا جاری ہے،دفترخارجہ















