اہم خبریں

سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کارکا اعلان

پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولوں میں حاضری صبح 7:30 بجےجبکہ چھٹی دوپہر 1:35 پر ہوگی۔ اسمبلی میں طلباء کی اخلاقی تربیت، مختلف موضوعات پر تقاریر اور عملی سرگرمیاں لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

اسکولوں میں طلباء کو ہفتے میں تین دن تقاریر اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دینے، اسکول سربراہان کو ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر بزمِ ادب کے انعقاد کی کی ہدایت کی گئی ہے۔

بزم ادب کے بعد آخری تین پیریڈز میں اسٹاف میٹنگ اور رجسٹرز مکمل کئے جائیں گے، اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں ہیڈز اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ کلاسز لیں گے، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو سکولوں میں ٹائم ٹیبل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سابق فاسٹ بائولر سہیل تنویر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے نئے بائولنگ کوچ مقرر

متعلقہ خبریں