اہم خبریں

امریکہ ایران جنگ بند کرنے کا اختیار کس کے ہاتھ میں،نام سامنے آگیا،جا نئےتفصیل

تہران(  اے بی این نیوز     )ایرانی حکومت کے ترجمان نے جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اس جنگ کا آغاز نہیں کیا، تاہم اسے بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر مستقبل میں کسی بھی قسم کے مذاکرات ہوتے ہیں تو اس میں معاوضے کا معاملہ بھی شامل ہونا چاہیے، تاکہ ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اصولی طور پر پائیدار امن کی جانب بڑھنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس کے لیے منصفانہ شرائط ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ جنگ یا امن سے متعلق حتمی فیصلہ ایران کی اعلیٰ قیادت کے اختیار میں ہے، جس کے تحت آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں :ہفتے میں دو دن سمارٹ لاک ڈاؤن،چار اپریل سے آغاز،تجویز آگئی

متعلقہ خبریں