لاہور(اے بی این نیوز)لیڈی ولنگٹن اسپتال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک مریضہ کو اسپائنل اینستھیزیا کا انجکشن کسی ڈاکٹر کے بجائے سیکیورٹی گارڈ لگا رہا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
یہ فوٹیج بھی لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی ہے اور مریضہ کو اسپائنل اینستھیزیا انجکشن لگانے والا ڈاکٹر نہیں سیکیورٹی گارڈ ہے۔ pic.twitter.com/8KZpTKpYP9
— Muhammad Umair (@MohUmair87) March 28, 2026
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ نہایت سنگین غفلت ہے اور اس پر فوری تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ شہریوں نے بھی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف انکوائری کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔
مزید پڑھیں: ایران کا ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤکے عالمی معاہدے سے علیحدگی پر غور















