اسلام آباد(اے بی این نیوز)آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی حصول میں اہم پیش رفت۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ، آئی ایم ایف نے پاکستان کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا مسودہ بھجوادیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف اب ایم ای ایف پی کے مسودہ کے مطابق اہداف اور کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ایم ای ایف سی کے 9 ٹیبلز پر اعدادوشمار میں مماثلت ہوئی تو اسٹاف لیول معاہدے طے پاجائے گا۔
آئی ایم ایف کیجانب سے ایم ای ایف پی کے ڈرافٹ میں وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام سے مشاورت ہوگی۔ایم ای ایف پی کے لیے وزارت توانائی، وزارت پٹرولیم، ایف بی آر اور نیب سے متعلق اہداف اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایم ای ایف پی میں سرکاری ملکیتی اداروں، اوگرا، نیپرا اور ایس ای سی پی سے متعلق اہداف اور کارکردگی پر بھی مشاورت ہوگی۔
ایم ای ایف پی میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان، صوبائی انتظامیہ اور زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے اہداف کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔وزارت خزانہ کیجانب سے ایم ای ایف پی ڈرافٹ تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کیساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان بجٹ کی تیاری کےلیے مشاورت مذاکرات اپریل کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل مشن آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری میں مکمل معاونت فراہم کرے گا۔
نیا بجٹ آئی ایم ایف کے تخمینوں اور اہداف کے مطابق بنایا جائے گا۔ بجٹ تیاریوں میں وزارت خزانہ، وزارت توانائی، وزارت پٹرولیم، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مشاورت ہوگی۔
آئی ایم ایف وفد مئی کے وسط تک پاکستان میں قیام کرے گا۔آئی ایم ایف وفد بجٹ پر مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ کے آخری ایام میں پاکستان پہنچے گا۔
مزید پڑھیں: ہفتے میں 3 دن تعطیلات، 4 روزہ ورکنگ ویک کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری















