اہم خبریں

ہفتے میں 3 دن تعطیلات، 4 روزہ ورکنگ ویک کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)چار روزہ ورکنگ ویک کے نفاذ سے انتظامی امور مؤثر بنانے کےلیے ہفتے میں 3 دن تعطیلات، 4 روزہ ورکنگ ویک کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کی پالیسی کے تحت گلگت بلتستان حکومت نے بھی 4 دن سرکاری کام کا فیصلہ کرلیا۔ گلگت بلتستان نے 4 روزہ ورکنگ ویک کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت گلگت بلتستان میں سرکاری محکموں کے نئے اوقات کار بھی جاری کردیے۔ گلگت بلتستان میں سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔

گلگت بلتستان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری دفاتر بند رہیں گے، نئی پالیسی کے تحت سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 3 دن تعطیلات ملیں گی۔

متعلقہ خبریں