لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا، عالیہ حمزہ لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کیلئے آئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
گرفتاری کے بعد عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تاحال حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ تھیں، عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعرات 26 مارچ 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت















