اہم خبریں

یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھلیں گے، وزیرتعلیم پنجاب

لاہور(اے بی این نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھل جائیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مختصر اعلان کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سکولوں میں 31 مارچ تک چھٹیاں ہوں گی ،یکم اپریل کو سکول کھول دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب نے دو دن قبل سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے کہا تھا کہ فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، بیان میں رانا سکندر حیات نے جعلی خبروں اور افواہوں سے محتاط رہنے کی تلقین کی تھی۔
مزید پڑھیں: ایران، امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمان گرفتار

متعلقہ خبریں