اسلام آباد (اے بی این نیوز )شہباز شریف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور خطے میں امن کو ترجیح دیتا ہے۔
جنگ کے خاتمے کے لیے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات ناگزیر ہیں، اور پاکستان اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہوگا۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر اس اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے جو فریقین کو مذاکرات کی میز پر لائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ، اسٹیو وٹکوف اور عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا۔
مزید پڑھیں :بھارت کا ایک اور ظلم ،کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی















