لاہور (نیوزڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 16ارب روپے منی لانڈرنگ کے مقدمہ سے بری کرنے کا معاملہ تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کے خلاف رجوع کیا، پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔
پرویز الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ تھا لیکن ٹرائل کورٹ نے اس مقدمہ کا درست جائزہ نہیں لیا۔ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کیا، پرویز الٰہی نے درخواست میں نکتہ اٹھایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سیاسی بنیادوں پر بری کیا گیا جو خلاف قانون ہے حالانکہ گواہان کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں لہذا عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کو کلعدم قرار دے۔دوسری جانب سے رجسٹرار آفس نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کل صبح 9بجے درخواست پر سماعت کریں گی۔
مزیدپڑھیں:ایک دن میں سونا 43 ہزار 600 روپے فی تولہ سستا















