اہم خبریں

پمز میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیدیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پمزکے میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیدیا۔

بانی پی ٹی آئی کاپمزاسپتال میں چیک اپ،اینٹی وی جے ایف انجکشن کی تیسری ڈوز لگادی گئی، معائنے کے بعد بانی کی بینائی تسلی بخش قرار دیدی۔

پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو انکی رضامندی سے انجکشن لگایاگیا،آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کیا گیا۔

یاد رہے کہ بانی کو 24 فروری کو بھی اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں آنکھوں کے معائنے کے بعد انہیں انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی۔
مزید پڑھیں: برطانیہ نے ایران کا لندن کو میزائل سے نشانہ بنانے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا

متعلقہ خبریں