اہم خبریں

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے اہم غیرملکی کھلاڑی سائن کر لیا

پشاور (اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل پشاور زلمی نے بنگلہ دیشی بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شرف الاسلام سے براہ راست معاہدہ کر لیا۔

اس اہم پیشرفت کا اعلان فرنچائز نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا جہاں شرف الاسلام کو زلمی کی جرسی میں پیش کیا گیا۔ ٹیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ شراف اسلام کی شمولیت سے سکواڈ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔


شرف الاسلام نے 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور تب سے وہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ بن گئے۔ اب تک وہ 14 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 69 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایران جنگ پر اختلافات، امریکہ میں ہائی پروفائل استعفیٰ

متعلقہ خبریں