اہم خبریں

اسرائیل کا دعویٰ مسترد، ایرانی سیکیورٹی چیف محفوظ

تہران (اے بی این نیوز) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا ہوا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔

علی لاریجانی کا پیغام ایرانی بحریہ کے شہداء کی نماز جنازہ کے موقع پر تحریر کیا گیا۔ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ایرانی بحریہ کے شہداء کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی۔

علی لاریجانی نے مزید لکھا ہے کہ یہ شہادتیں برسوں تک ایرانی فوج کی بنیاد کو مضبوط کریں گی۔

ایرانی سیکورٹی چیف نے مزید لکھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان پیارے شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ اس نے تازہ حملوں میں ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:عیدالفطر جمعہ کوہوگی یا ہفتہ ؟ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

متعلقہ خبریں