اہم خبریں

عیدالفطر کی عام تعطیلات کا اعلان

پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ انتظامی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 19، 20 اور 21 مارچ کو سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کا یہ اقدام عید کی خوشیوں کو ہر شہری اور سرکاری ملازم تک پہنچانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ تعطیلات کے دوران ضروری خدمات کے سلسلے میں انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو عید کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ عید کی تعطیلات سے قبل تمام ملازمین کے اکاؤنٹس میں تنخواہیں منتقل کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان نے یہ اقدام اس لیے کیا ہے تاکہ ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو پہلے ہی ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ملازم کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ دور دراز علاقوں کے ملازمین تک بھی رقوم بروقت پہنچائی جائیں۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان ، اہم خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں