حیدرآباد (اے بی این نیوز) پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگز مین نے ایک آسٹریلوی کھلاڑی کو اپنا کپتان مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی حیدر آباد کنگزمین ٹیم نے قیادت مارنس لیبوشین کو سونپ دی ہے۔
حیدرآباد کنگسمین نے ایکس پر جاری ایک اینی میٹڈ ویڈیو کے ذریعے لیبسچین کی بطور کپتان تقرری کا اعلان کیا۔
حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی کپتان مقرر کرنے پر شائقین کرکٹ ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مارنس لبوشین پی ایس ایل 11 میں کپتان بننے والے تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔
کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کریں گے اور ملتان سلطانز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے۔
مزید پڑھیں:بینکوں کی تعطیل کا اعلان،عوام کے لیے اہم خبر















