اہم خبریں

23 مارچ یوم پاکستان پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ ،اہم اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ اور اس سے متعلقہ تمام تقریبات نہیں ہوں گی۔

کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم پاکستان 23 مارچ کو پرچم کشائی کی سادہ تقاریب کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم پاکستان کے نظریہ کے مطابق کفایت شعاری کی وسیع پالیسی کو بھی برقرار رکھا جائے اور تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یوم پاکستان کو سادگی اور باوقار طریقے سے منائیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محدود تقریبات کے باوجود اس دن کی اہمیت اور اس کے حقیقی پیغام کو اجاگر کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:اسرائیلی ایئرپورٹ پر مسافروں کی ہنگامہ آرائی ،بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں