اہم خبریں

امریکا کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا فیصلہ ،اہم اعلان سامنے آگیا

تہران (اے بی این نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے دو ممالک کی تجاویز کو مسترد کر دیا۔

ایک سینئر ایرانی اہلکار کے مطابق سپریم لیڈر نے ان تجاویز کو خارجہ پالیسی کے اجلاس میں مسترد کر دیا جو دو ثالثی ممالک کی طرف سے پیش کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ یہ امن کا وقت نہیں، امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔

ایرانی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا چاہیے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق علی لاریجانی کو گزشتہ رات کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں‌:ابوظہبی سے افسوسناک خبر ، جانی نقصان کی اطلاعات موصول

متعلقہ خبریں