لندن (اے بی این نیوز) برطانوی ایئرلائن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث موسم گرما تک دبئی کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ایئرلائن نے نہ صرف دبئی بلکہ عمان، بحرین اور اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے بھی پروازیں 31 مئی تک معطل کر دی ہیں۔
اس کے علاوہ دوحہ، قطر کے لیے پروازیں اپریل کے آخر تک بند رہیں گی، جب کہ ابوظہبی کے لیے پروازیں طویل مدت تک بند رہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی مسلسل غیر یقینی صورتحال اور فضائی حدود میں عدم استحکام اور اپنے صارفین کے تحفظ کے لیے ہم نے اپنی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔
حکام کے مطابق ہم مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ صارفین سے براہ راست رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس سے پروازیں عارضی طور پر معطل ہوگئی تھیں تاہم اب دبئی جانے اور جانے والی پروازیں بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں:افغان ہسپتال پر حملے کا پراپیگنڈا جھوٹ، کئی کلومیٹر دور دہشتگرد ٹھکانے کو نشانہ بنایا: پاکستان















