اسلام آباد (اے بی این نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت، ججز کی سرکاری رہائشگاہوں اور ریسٹ ہاؤس میں پودے اور پھول لگانے کے لیے 31 لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ جب سی ڈی اے کے پاس اپنی نرسریاں اور سرکاری وسائل موجود ہیں تو پھر پودے اور پھول لگانے کے لیے اتنی بڑی رقم کا ٹینڈر دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
اطلاعات کے مطابق سی ڈی اے کی چک شہزاد نرسری میں بھی پودے خود اگانے کے بجائے مارکیٹ سے خرید کر لگائے جا رہے ہیں۔ مزید یہ کہ اسی نرسری میں ایک چائے خانہ بھی قائم کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی نرسریوں میں تقریباً 150 ملازمین تعینات ہیں، اس کے باوجود پودے باہر سے خریدنے اور بھاری رقم کے ٹینڈر دینے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ اور ججز کی رہائشگاہوں کے اطراف خوبصورتی اور گرینری بڑھانے کے لیے پودے اور پھول لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:ارشد مجید مہمند گلگت بلتستان کے نئے چیف سیکرٹری تعینات














