تل ابیب (اے بی این نیوز) اسرائیل نے لبنان میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بربریت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ فضائی حملہ جنوبی قصبے برج قلعویہ میں ایک کلینک پر کیا گیا جہاں طبی عملہ ڈیوٹی پر تھا۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ڈاکٹر، نرسیں اور ایمبولینس سروس کے اہلکار شامل ہیں۔ حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں 3 کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں مزید حملے بھی کیے، رہائشی عمارتوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حملوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر شہری انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حملوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں انخلاء کا عمل بھی تیز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار، ایران کے معاملے پر نیا یو ٹرن















