اہم خبریں

ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار، ایران کے معاملے پر نیا یو ٹرن

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدرنڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کسی نہ کسی طریقے سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنائے گا تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کو امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک اس اہم آبی گزرگاہ کے تحفظ کے لیے اپنے جنگی بحری جہاز بھیجیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے متعدد ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے بحریہ تعینات کرنے پر آمادہ ہیں تاکہ ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اس دوران ایران کے خلاف فضائی کارروائیاں بھی جاری رکھے گا اور ایرانی کشتیوں یا جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز میں رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر نے ان اطلاعات کو بھی مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب میں‌شہزادہ سلطان ایئر بیس پر ایرانی حملے کے نتیجے میں پانچ امریکی ٹینکر طیارے تباہ ہو گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایئر بیس کو چند روز قبل نشانہ ضرور بنایا گیا تھا، تاہم طیارے تباہ نہیں ہوئے۔ ان کے مطابق پانچ میں سے چار طیاروں کو بہت معمولی یا کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ دوبارہ آپریشنل سروس میں واپس آ چکے ہیں، جبکہ ایک طیارے کو نسبتاً زیادہ نقصان پہنچا تھا جسے مرمت کے بعد جلد استعمال کے قابل بنا لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:پی ایس ایل 11 کی پلیئر ٹریڈ، کون سے کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ بنے؟ جانیے

متعلقہ خبریں