اہم خبریں

سلمان علی آغا کے خلاف آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

دبئی (اے بی این نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بلے باز سلمان علی آغا کو ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر خبردار کیا ہے اور 1 ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا ہے۔

آئی سی سی نے 39ویں اوور میں رن آؤٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا کے ناراض رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کے تحت کارروائی کی ہے۔

یہ آرٹیکل میچ کے دوران کرکٹ آلات یا گراؤنڈ آلات کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے، سلمان علی آغا نے غصے میں دستانے اور ہیلمٹ زمین پر پھینک دیا۔

آن فیلڈ امپائرز، تھرڈ امپائر اور فورتھ امپائر نے پاکستانی بلے باز پر الزامات عائد کیے، سلمان علی آغا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا کو قبول کرلیا، جس کے بعد آئی سی سی کو معاملے کی سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔

سلمان علی آغا کو ان کے تادیبی ریکارڈ پر 1 ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے، جو گزشتہ 24 ماہ میں ان کی پہلی خلاف ورزی ہے۔

لیول 1 کی خلاف ورزی کی کم از کم سزا ایک رسمی وارننگ ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا میچ فیس کا 50٪ جرمانہ اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس ہو سکتی ہے۔

دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، اب فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:کرایوں میں اضافے کی تجویز، عوام میں تشویش

متعلقہ خبریں