پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی تھی تاہم وزیراعلیٰ نے اسے مسترد کردیا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، اس لیے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت کا عیدالفطر کے لیے سرکاری تعطیلات کا باضابطہ شیڈول















