اہم خبریں

جیٹ فیول اےون کی سپلائی متاثر، نوٹم جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے نوٹم جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدگی کے باعث جیٹ فیول اےون کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے۔

پی اے اے کی ہدایات کے مطابق، پاکستانی ایئرلائنز کو پرواز کے لیے کم سے کم جیٹ فیول کے ساتھ روانہ ہونے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ موجودہ سپلائی کی قلت کے دوران آپریشنز متاثر نہ ہوں۔ اس کے علاوہ، ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ فیول حاصل کیا جائے تاکہ آئندہ کے فلائٹس میں خلل کم سے کم ہو۔

پی اے اے نے کہا ہے کہ یہ نوٹم 31 مارچ تک نافذ العمل ہوگا اور اس دوران تمام متعلقہ ایئرلائنز اور ایئرپورٹس انتظامیہ اس کی مکمل تعمیل کریں گی۔ حکام نے مسافروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام حفاظتی اور آپریشنل اقدامات بروقت کیے جا رہے ہیں تاکہ پروازوں کے شیڈول میں زیادہ رکاوٹ نہ آئے۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرولیم اسٹاک کے معاملے پر حکومتی وضاحت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں