بغداد (اے بی این نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق میزائل بغداد میں امریکی سفارت خانے کے احاطے میں واقع ہیلی پیڈ سے لگا۔ میزائل حملے کے بعد سفارت خانے کے احاطے سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
جنگ کے آغاز کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ہے۔ امریکی سفارت خانے پر ہفتہ کی صبح حملہ کیا گیا۔ حملے کا ممکنہ ہدف سفارت خانے کے اندر موجود ایئر ڈیفنس سسٹم اسٹیشن تھا۔
بغداد میں عراقی سیکورٹی سروسز نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شہر کے حساس گرین زون علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جس میں امریکی سفارت خانے سمیت بیشتر سرکاری دفاتر اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں۔
مزید پڑھیں:خلائی دوڑ میں بھارت کو بڑا نقصان، پانچواں مشن بھی ناکام















