ڈھاکہ (اے بی این نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسین طلعت انجری کا شکار ہو گئے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسین طلعت کے بائیں کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران حسین طلعت کا کندھا زخمی ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسین طلعت کو زخمی ہونے کے بعد گراؤنڈ پر طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ آل راؤنڈر حسین طلعت کی کرکٹ میں واپسی میں 12 سے 14 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:روسی تیل کی خرید و فروخت پر امریکا سےمتعلق حیران کن دعویٰ















