اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے عید کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے عید کے چاند کے حوالے سے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا تاہم 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاند 19 تاریخ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 23 منٹ پر نظر آئے گا۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی جب کہ چاند کی عمر 14 گھنٹے سے زیادہ ہونے پر بھی ٹیلی سکوپ کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق 12 گھنٹے پرانے چاند کو دیکھنا سائنسی طور پر ناممکن ہے، اسے دوربین کے ذریعے دیکھنا بھی مشکل ہے اور عام آنکھ اسے نہیں دیکھ سکتی۔
انجم نذیر نے مزید کہا کہ اس سال ایسا لگتا ہے کہ رمضان المبارک کے 30 دن ہوں گے اور شوال کا پہلا دن یعنی عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو سکتی ہے تاہم اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
مزید پڑھیں:وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا















