اہم خبریں

مفت پنک الیکٹرک اسکوٹر اسکیم، خواتین کے لیے درخواست دینے کا آسان طریقہ

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے منتخب خواتین میں مفت پنک الیکٹرک اسکوٹر تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک تقریب 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔

سینئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد خواتین کو محفوظ اور قابل اعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

وزیر کے مطابق اس اسکیم کے تحت منتخب خواتین کو الیکٹرک اسکوٹر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی اور اسکوٹر ڈرائیونگ کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ وہ انہیں محفوظ طریقے سے استعمال کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام خواتین کو محفوظ اور آزادانہ نقل و حرکت فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام صوبائی حکومت کی خواتین کو سہولت فراہم کرنے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزیر نے کہا کہ حکومت صوبے میں خواتین کی مزید مدد اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے مستقبل میں اسی طرح کے منصوبے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایرانی یورینیم پر قبضے کے لیے امریکا کی نئی حکمت عملی سامنے آ گئی

متعلقہ خبریں