اہم خبریں

ایرانی یورینیم پر قبضے کے لیے امریکا کی نئی حکمت عملی سامنے آ گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے ایران میں یورینیم ضبط کرنے کے لیے خصوصی دستے بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے پاس تقریباً 450 کلوگرام یورینیم ہے جو کہ 60 فیصد تک افزودہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی سرزمین پر یہ کارروائی ممکنہ طور پر امریکی افواج یا مشترکہ امریکی اسرائیلی فوجی ٹیم کر سکتی ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ مشن کب اور کیسے انجام دیا جائے گا، امکان ہے کہ ایسا اس وقت ہو گا جب ایران سے خطرہ کم ہو گا۔

دوسری جانب ایران نے بھی کویت میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق کویت میں عارفجان بیس میں امریکی ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملے کیے گئے۔ عارفجان بیس کویت میں امریکی افواج کی ایک اہم فوجی تنصیب سمجھا جاتا ہے۔

اس سے قبل دو کویتی فوجی عبداللہ عماد اور میجر فہد عبدالعزیز ایران کے حملوں میں مارے گئے تھے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی خطرے کی گھنٹی ہے اور خطے میں کسی بھی غیر متوقع واقعے کے اثرات عالمی سلامتی کے لیے سنگین ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایران کی فضائی کارروائی، دبئی میں‌پاکستانیوں کی ہلاکت پر تشویش کی لہر

متعلقہ خبریں