اہم خبریں

ایرانی صدر کا بڑا فیصلہ، اہم تفصیلات جانیں

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پر جتنا دباؤ ڈالا جائے گا، اس کا ردعمل اتنا ہی سخت ہوگا۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران دھمکیوں، ناانصافیوں اور جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور مفادات کے دفاع کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ مسعود پزشکیان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران خطے کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے تاہم اس موقف کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایران کو امریکہ کے خلاف اپنے دفاع کے حق سے دستبردار کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے پڑوسی ممالک کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر حملہ کیا۔
مزید پڑھیں‌:نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر مجلس خبرگان کا اتفاق، اہم تفصیلات سامنے آگئیں‌

متعلقہ خبریں